مظفرنگر،03/نومبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے حکام نے ضلع میں منگل تک سبھی تعمیراتی کاموں پر پابندی لگا دی ہے اور کاغذ ملوں اور اینٹوں کے بھٹوں کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ضلع میں ہفتہ ہی ہوا کامعیار اور انتہائی سنگین کے زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ تعمیراتی کاموں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور کاغذ کی نو ملوں اور 333 اینٹوں کے بھٹوں کو بھی پانچ نومبر تک بند کر دیا گیا ہے۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پی ایس مشرا نے بتایا کہ لوگ گھر کے باہر نکلتے وقت احتیاط برتیں اور ماسک پہن لیں۔